۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ ایم ڈبليو ایم کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی عوام کا قتل عام جاری ہے یمنی عوام پر بمباری کرکے ان کے اسکول تعلیمی ادارے ھاسپیٹلز تباہ کردییے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام یمن کے مظلوم عوام پر جاری مظالم کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا۔ اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم اور آٸی ایس او جیکب آباد کی جانب سے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبليو ایم کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ یمنی عوام کا قتل عام جاری ہے یمنی عوام پر بمباری کرکے ان کے اسکول تعلیمی ادارے ھاسپیٹلز تباہ کردییے گئے۔

آخر جارح 39 ملکی افواج کس قانون کے تحت یمنیوں کا خون بہا رہے ہیں۔ پاکستانی عوام کا اپنی حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ ہے کہ وہ ظالم کی بجائے مظلوم کی حمایت کرے۔

احتجاجی مظاہرے سے ایم ڈبليو ایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل نذیر حسین جعفری آئی ایس او کے رہنما اظہار الحسن اللہ بخش میرالی اور سید لعل شاہ نے بھی خطاب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .